DeenEIslam app for iPhone and iPad


4.7 ( 8587 ratings )
Reference Book
Developer: Mohammad Najeeb
Free
Current version: 1.1, last update: 7 years ago
First release : 03 Oct 2015
App size: 32.3 Mb

مولانا ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی کا تعلق سنبھل (یوپی) کے علمی گھرانے سے ہے، ان کے دادا مشہور ومعروف محدث ، مقرر اور مجاہد آزادی مولانا محمد اسماعیل سنبھلی ؒ تھے، جنہوں نے مختلف اداروں میں تقریباً ۱۷ سال بخاری شریف کا درس دیا جبکہ ان کے نانا مفتی مشرف حسین سنبھلی ؒ تھے جنہوں نے مختلف اداروں میں افتاء کی ذمہ داری نبھانے کے ساتھ ساتھ بخاری واحادیث کی دیگرکتابیں بھی پڑھائیں۔
ابتدائی تعلیم سنبھل میں ہی حاصل کی چنانچہ مڈل اسکول پاس کرنے کے بعد عربی تعلیم کا آغاز کیا۔ دریں اثناء ۱۹۸۶ میں یوپی بورڑ سے ہائی اسکول بھی پاس کیا۔ ۱۹۸۹ میں دارالعلوم دیوبند میں داخلہ لیا۔ دارالعلوم دیوبند کے قیام کے دوران یوپی بورڑ سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا۔ ۱۹۹۴ میں دارالعلوم دیوبند سے فراغت حاصل کی۔ دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ (نیو دہلی) سےBA (Arabic)کے امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ نیزدہلی کے قیام کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ترجمہ کے دو کورس کئے، بعدہ دہلی یونیورسٹی سے MA(Arabic)کیا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ (نیو دہلی) کے شعبہ عربی کی جانب سے مولانا ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی کو "الجوانب الأدبية والبلاغية والجمالية في الحديث النبوي" یعنی حدیث کے ادبی وبلاغی وجمالی پہلو پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری دسمبر ۲۰۱۴ء میں تفویض کی گئی۔ڈاکٹر نجیب قاسمی نے پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد خان ندوی سابق صدر شعبہ عربی اور پروفیسر رفیع العماد فینان کی سرپرستی میں عربی زبان میں ۴۸۰ صفحات پر مشتمل اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
۱۹۹۹سے ریاض میں برسرروزگار ہیں۔ سعودی عرب میں حصول روزگار کے ساتھ ساتھ متعدد کتابیں (حج مبرور، مختصر حج مبرور، حی علی الصلاۃ، عمرہ کا طریقہ، تحفۂ رمضان، معلومات قرآن اور اصلاحی مضامین) تحریر کیں جن کے مختلف ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ متعدد سالوں سے ریاض شہر میں حج تربیتی کیمپ بھی منعقد کررہے ہیں۔ وقتاً فوقتاًمختلف موضوعات پر مضامین اردو اخبارات میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔
مولانا ڈاکٹر نجیب قاسمی کی ویب سائٹ (www.najeebqasmi.com) کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے، جس کی یہ موبائل اپلیکیشن پیش خدمت ہے، جس میں مختلف اسلامی موضوعات پر مضامین کے ساتھ ، ان کی کتابیں اور بیانات ہیں۔ مضامین اپلیکشن کا حصہ ہیں، جبکہ کتابیں اور بیانات اختیاری ہیں، آپ انٹرنیٹ کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کرکے ان سے استفادہ کرسکتے ہیں۔